سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کی انٹری کی میعاد 15 روز کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی حکومت نے رمضان المبارک سے قبل ہی عمرہ زائرین کی انٹری کی معیاد 15 روز کردی ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے ویزا کی انٹری کی معیاد کم کرنے کرنے پر زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ لاہور سے جدہ جانے والی پروازوں پر قومی ائیر لائن سمیت نجی ائیر لائنز کی ٹکٹیں نہ ملنے پر بھی عمرہ زائرین پریشانی میں مبتلا ہیں کیونکہ عمرہ زائرین کے رش کی وجہ سے ائیر لائنز کی ٹکٹوں میں اضافہ ہونے کے علاوہ سیٹوں کی ایڈوانس بکنگ ہوچکی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں