عمران خان کے امریکا میں 4، لندن میں 3 اور یو اے ای میں 12 لگژری اپارٹمنٹ ہیں: عابد شیر علی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے عمران خان اور علیمہ خان کو مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے امریکا میں 3 بے نامی کمپنیاں بنائیں۔ علیمہ خان 60 ملین پاونڈز کی دعوے دار ہیں جسے ریگولرائز کیا گیا۔ عمران خان کے امریکا میں 4، لندن میں 3 اور یو اے ای میں 12 لگژری اپارٹمنٹ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے رہنما عابد شیر علی نے امریکا سے سوشل میڈیا پر کاغذات کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے دعوی کیا کہ عمران خان کینسر اپیل کے بینک اکاونٹ میں ڈیڑھ ارب روپے آئے جس میں سے 75 کروڑ روپے انہوں نے اپنے پاس رکھے اور 75 کروڑ روپے سٹاک ایکس چینج اور کیریبیئن آف شور کمپنیوں میں انویسٹ کیے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ بے نامی کمپنیاں عمران خان نے کینسر اور ایس کے ایم کینسر اپیل کے نام سے بنائی گئیں۔

2012 میں عمران خان کے پاس 75 کروڑ روپے آئے جن میں سے 37 کروڑ پاکستان منتقل، باقی پیسے بے نامی اکاونٹس میں جمع کیے گئے۔

انہوں نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ علیمہ خان 60 ملین پاونڈز کی دعوے دار ہیں جسے ریگولرائز کیا گیا۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان کے امریکا میں 4، لندن میں 3 اور یو اے ای میں 12 لگژری اپارٹمنٹ ہیں۔

عابد شیر علی نے عمران خان اور علیمہ خان کو مناظرے کا چیلنج بھی دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں