ڈیرہ اسماعیل خان میں دو خودکش حملہ آوروں کے داخل ہونے کی اطلاع

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دو خودکش حملہ آوررں کے داخل ہونے کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔

پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دو خودکش حملہ آوروں کے داخل ہونے کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے بچنے کیلئے جلوسوں اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔ مبینہ طور پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملے کا منصوبہ ہے اس سلسلے میں کال ٹریس ہونے کی بنیاد پر متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق خودکش حملہ آور ڈیرہ میں داخل ہوچکے ہیں۔ جس پر پولیس نے شہر کے تمام داخلی اور خارجہی راستوں کے علاوہ اہم شاہراہوں پر ناکے لگا کر گاڑیوں کی پڑتال کا سلسلہ شروع کر دیا۔

خودکش حملہ آوررں کا ہدف امام بارگاہیں اور دیگر حساس مقامات ہوسکتے ہیں۔

مذکورہ الرٹ کی روشنی میں دوبارہ سے حساس مقامات کی سکیورٹی کو انتہائی سخت کردیا گیا ہے اور مشکوک افراد اور گاڑیوں کی نگرانی کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں