پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں تحصیل کمپاؤنڈ پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق حملہ آووروں نے 11 بجکر 13 منٹ پر تحصیل کمپاؤنڈ میں گھسنے کی کوشش کی اور خاصہ دار فورس کی وردی پہنے دو دہشت گردوں نے تحصیل کمپاؤنڈ کے گیٹ پر فائرنگ شروع کردی۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آور جوابی کارروائی کی وجہ سے کمپاؤنڈ میں داخل نہیں ہوسکے، دہشت گرد گیٹ کے قریب آئے تو پولیس کی فائرنگ سے ان کے خودکش جیکٹ پھٹ گئے۔
یاد رہے کہ 20 جولائی کو باڑہ تحصیل کمپاؤنڈ مین گیٹ پر 2 خودکش دھماکے ہوئے تھے، خودکش دھماکے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے تھے۔