سئیول (ڈیلی اردو) شمالی کوریا نے نئے تجربے کے دوران متعدد کروز میزائل فائر کردیے۔
North Korea fired several cruise missiles toward the sea to the west of the Korean peninsula, South Korea’s military said https://t.co/NtIwKQdjXE pic.twitter.com/KakOxnq5So
— Reuters (@Reuters) July 22, 2023
جنوبی کوریا کے چیف آف آرمی اسٹاف نے بیان میں کہا کہ شمالی کوریا نے کروز میزائل جزیرہ نما کوریا کے مغرب میں سمندر کی جانب فائر کیے۔ نئے تجربوں کے بارے میں امریکا سے رابطے میں ہیں۔ اس سے قبل شمالی کوریا نے بدھ کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے 2 میزائل فائر کیے تھے۔ میزائل تجربہ دارالحکومت پیونگ یانگ کے نواحی علاقے سے کیا گیا تھا۔
N. Korea fires several cruise missiles into Yellow Sea: JCS https://t.co/tBukgJBM3C
— Yonhap News Agency (@YonhapNews) July 21, 2023
دوسری جانب امریکا کی جوہری آبدوز جنوبی کوریا کے ساحلی شہر بوسن پہنچ گئی ہے۔ شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربات کو امریکی جوہری آبدوز کی خطے میں آمد پر احتجاج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔