پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں تین خودکش حملہ آوروں کے داخل ہونے کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
#ThreatAlert
پشاور میں 3 خودکش حملہ آوروں کے داخلے کی اطلاع، ہائی الرٹ جاری#Muharram #Peshawar #Pakistan— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) July 23, 2023
تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں سیکورٹی کے حوالے سے سخت ترین اقدامات کی ہدایات کی گئی ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گزشتہ روز اس ضمن میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ ہے کہ تین مزید خودکش حملہ آوروں کے پشاور میں داخل ہونے اور اہم حساس مقامات و جلوسوں کو ٹارگٹ کرنے کا تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
تھریٹ الرٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں پر کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے اور کسی بھی وقت دہشتگردی کا واقعہ کرسکتا ہے، حیات آباد، باڑہ تحصیل کمپاونڈ میں ہونے والے خودکش حملوں کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیاہے۔
ذرائع کا کہنا ہے پشاور اور صوبے کے حساس اور حساس ترین اضلاع میں سیکورٹی موثر انتظامات شروع کردیئے ہیں، پشاور میں مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ رکھا گیا ہے، دہشتگردی کے خطررات کے باعث اندرون شہر پشاور کو سیل کردیا گیا ہے، تجارتی مراکز کو پیر کے دن مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پشاور میں دہشتگردی کے خطرات کے بعد مختلف تجارتی مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے، اندرون شہر مختلف بازاروں میں خریدارو کی آمدورفت بھی بندہو گئی ہے۔ اندرون شہر قصہ خوانی بازار سمیت مختلف حساس بازاروں میں گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے احکامات کی روشنی میں مختلف مقامات پر سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز پشاور ہارون رشید نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، شہر و مضافات میں داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کے ساتھ ساتھ پولیس گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے، قبائلی علاقوں سے متصل بارڈر ایریا میں اضافی ناکہ بندیاں قائم کی گئیں ہیں۔ نماز جمعہ کے اجتماعات کیلئے ایس پیز اپنے ڈویژنز میں سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز نے کہاکہ اندرون شہر ماتمی جلوسوں کیلئے سکیورٹی پلان کے مطابق تھری لئیر سکیورٹی انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔ امام بارگاہوں کے ساتھ ساتھ تمام ماتمی جلوسوں کے لئے فول پروف اضافی سکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔ تمام اہم تقاریب، روٹس سمیت مجالس عزاداری، امام بارگاہوں کی بم ڈسپوزل یونٹ اور سنیفر ڈاگز کے ذریعے سویپنگ کی جائے ۔جلوسوں، امام بارگاہوں، دیگر مذہبی عبادت گاہوں اور حساس مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔
امن وامان کے قیام کی خاطر انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنزکا سلسلہ بھی مزید تیز کردیا گیا ہے۔ شہر کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے بکتر بند گاڑیوں کی موجود گی کے ساتھ ساتھ آر آر ایف، اے ٹی ایس، کیو آر ایف، لیڈیز پولیس، بی ڈی یو، ابابیل سکواڈ، سٹی پٹرولنگ فورس کے جوانوں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران پولیس افسران و اہلکار بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔انہوں نےشہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں کیساتھ تعاون کریں۔