نوشہرہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما پیر اسلم کے گھر پر دستی بم سےحملہ کیا گیا، حملے میں پیر اسلم اور اہلخانہ محفوظ رہے۔ پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رسالپور میں پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما پیر محمد اسلم کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، جس سے ہجرے کی دیواروں اور کھڑکیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما پیر اسلم کو مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے بھتہ کیلئے افغان نمبرز سے کال اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سےخط بھی موصول ہوئے تھے۔