7

عاشورہ محرم الحرام: کوئٹہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ، موبائل فون سروس معطل

کوئٹہ (ڈیلی اردو) نویں محرم الحرام کے موقع پر صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور موبائل فون سروس معطل کردی گئی۔

ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق شہر میں ڈھائی ہزار سے زائد فورسز اور پولیس کے جوان حفاظتی اقدامات کے تحت تعینات کردیے گئے ہیں۔ نویں محرم الحرام کا جلوس آج دوپہر ڈیڑھ بجے کے بعد امام بارگاہ ناصر العزا سے برآمد ہو گا۔

شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی جاری ہے جب کہ پرنس روڈ سمیت طوغی روڈ اور میکانگی روڈ پر دکانیں سیل کر دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں نویں محرم الحرام کے حوالے سے شہر میں موبائل نیٹ ورکس سروس بھی بند ہونا شروع ہو گئی۔ صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق موبائل فون سروس رات 8 بجے تک بند رہے گی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں