پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرفتار

پشاور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، جس کا تعلق افغانستان سے ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیرمیں کامیاب کارروائی کے دوران خطرناک دہشت گرد بہرام کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد بہرام کا تعلق افغانستان سے ہے، اور بھتہ خورگروپ کا اہم ممبر ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد بہرام بھتہ خوری اور دستی بم حملے سمیت متعدد کیسز میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں