خیبر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، انسپکڑ کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پولیس افسر کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو شلوبر چوک باڑہ ضلع خیبر سے گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور دیگر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے۔

خیال رہے کہ 22 جولائی 2022 کو خیبر کے نواحی علاقے شینکو کے قریب ڈاگری میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر انداز گل ہلاک ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں