ترکی میں سوئیڈن کے قونصل خانے کے باہر فائرنگ، ایک خاتون شدید زخمی

انقرہ (ڈیلی اردو/رائٹرز) ترکیہ کے صوبے ازمیر میں قائم سوئیڈن کے اعزازی قونصل خانے کے باہر فائرنگ سے ایک ترک خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔

یہ واقعہ ازمیر کے ضلع کوناک میں صبح پیش آیا، مقامی گورنر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کے ساتھ نفسیاتی مسائل ہیں۔

پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے، گورنر ہاؤس نے اپنے بیان میں قونصل خانے کا ذکر نہیں کیا لیکن ترک میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سوئیڈن کے اعزازی قونصل خانے کے باہر ہوا۔

زخمی ہونے والی خاتون اعزازی قونصل خانے میں بطور سیکریٹری ملازمت کر رہی ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

ترک حکام نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا، وزیر انصاف یلماز تنق نے کہا کہ واقعے کی فوجداری تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

سوئیڈن کی وزارت خارجہ نے کہا کہ سوئیڈش قونصل جنرل واقعے کی مزید معلومات لینے کیلئے ازمیر جائیں گے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ استنبول میں قائم قونصل خانے اور اسٹاف سے رابطے میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں