کوئٹہ میں پولیس اسٹیشن خروٹ آباد کے قریب دھماکا، مبینہ خودکش حملہ آور ہلاک

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر دھماکا ہوا جس میں مبینہ خودکش حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر دھماکا ہوا ہے مبینہ خودکش حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن خروٹ آباد کے قریب ہوا۔

ایس ایچ او خروٹ آباد نے بتایا کہ ہلاک شخص کے پاس بارودی مواد تھا، اور وہ پولیس ناکے کو ٹارگٹ کرنا چاہتا تھا، اور وہ بارودی مواد پولیس ناکے کی ہی جانب لارہا تھا، تاہم راستے میں ہی دھماکا ہوگیا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لےکر تفتیش شروع کردی ہے۔

سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ترجمان کوئٹہ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پولیس دھماکے کی تحقیقات کررہی ہے۔ موقع پر مبینہ حملہ آور کی لاش ملی ہے۔

ترجمان کوئٹہ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پولیس دھماکے کی تحقیقات کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں