میران شاہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں ڈپٹی کمشنر زخمی ہوگئے۔
#Pakistan: Qaisar Kundi, additional deputy commissioner (relief), has been wounded in a gun attack by suspected militants in the Muhajir Bazaar area of Razmak, North Waziristan district. https://t.co/4Zl7EBjfsq
— ⚡ (@cozyduke_apt29) August 5, 2023
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل تحصیل رزمک کے مہاجر بازار میں دہشت گردوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف قیصر کنڈی کے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر قیصر کنڈی زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حملے میں گاڑی میں سوار ان کا بیٹا اور سکواڈ محفوظ رہے۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔