کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے بالگتر میں ایک گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہوا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسحاق نامی شخص سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔#Balgathar #Panjgur #Balochistan#Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) August 7, 2023
لیویز ذرائع کے مطابق دھماکا پنجگور کے علاقے بالگتر میں گاڑی کے قریب ہوا، دھماکے میں اب تک 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
7 people were killed in a roadside explosion near Chahkir Bazzar #Balgatar, bordering Town of District #Kech #Panjgur #Balochistan, killed hv bn identified as Ishaq, Ibrahim, Nizam Dildar, Frida Hussain, Sarfraz & Saffar Khan, all were residents of Nalli Bazzar Balgatar,
— ???????? (@Info_Balochistn) August 7, 2023
ہلاک ہونے والوں میں چیئرمین یونین کونسل بالگتر محمد اسحاق بھی شامل ہیں۔ جو ایک تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ بارودی سرنگ سے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے۔