اسلام آباد (ش ط ح) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔
شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سی ڈی ٹی کا اہلکار تسکین اللہ ہلاک ہوگیا۔#CTD #MiranShah #NorthWaziristan #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) August 7, 2023
پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سی ٹی ڈی کا اہلکار کو شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا اور حملہ آور فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
ابتدائی طور پر کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
رات گئے پولیس اہلکار تسکین اللہ کی نماز جنازہ پولیس لائن میرانشاہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں ضلعی پولیس سربراہ سلیم ریاض، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیر احمد، ایس پی انوسٹی گیشن محمد صفدر خان، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی اور کثیر تعداد میں معززین و لواحقین نے شرکت کی۔