کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم دہشت گردوں کے دستی بم حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی)کے دو اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
#Just_In: Two, including z FC soldier, were injured in a grenade attack in #Ziarat Colony #Sariyab Road #Quetta #Balochistan pic.twitter.com/GNsZz826xb
— Ibrar Ahmed (@Info_Balochistn) August 8, 2023
پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر زیارت کالونی میں دہشتگردوں نے حملہ کیا اور نامعلوم حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔
کوئٹہ: سریاب روڈ پر زیارت کالونی میں دستی بم حملے میں ایک ایف سی اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔#Quetta #Balochistan #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) August 8, 2023
پولیس کے مطابق دستی بم دھماکے میں دو اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کی شناخت سپاہی رحیم شاہ اور ثناء اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر نفری موقع پر پہنچ گئی۔ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے۔ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔ زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان جیئند بلوچ نے ڈیلی اردو کو ای میل کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سرمچاروں نے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر زیارت کالونی کے مقام پر قابض فوج کے ایک کیمپ کے دروازے پر تعینات اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ چوکی کے اندر دستی بم پھٹنے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔