سی پیک معاشی و کمرشل منصوبہ ہے جس میں کوئی بھی شامل ہو سکتا ہے: چینی سفیر

اسلام آباد (ڈیلی اردو) چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ سی پیک معاشی وکمرشل منصوبہ ہے جس میں کوئی بھی شامل ہو سکتا ہے۔

چینی سفیر نے بلوچستان ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے بارشوں سے متاثر ہونے والوں کے لیے گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان کو امدادی چیک دیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے بعض علاقے کافی متاثر ہوئے ہیں، چین کی جانب سے اس امداد سے متاثرین کو کافی مدد ملے گی، ہم چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

دوسری جانب چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ چینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی طرف سے بلوچستان حکومت کو دولاکھ ڈالر فراہم کئے، سی پیک کے بعد بلوچستان نے خاصی توجہ حاصل کی ، بلوچستان کی تمام جماعتوں کے شکر گزار ہیں ، بلوچستان کی تمام نیشنلسٹ پارٹیز نے بیجنگ کانفرنس میں شرکت کی، گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی گراؤنڈ بریکنگ آئندہ مہینے کر دی جائے گی۔

چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان خوشحالی ترقی اور امن کی جانب گامزن ہے، سی پیک ایک معاشی اور کمرشل منصوبہ ،کوئی بھی شامل ہو سکتا ہے، سِی پیک کے تحت کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی ممکن ہو گی تاہم بھارت سی پیک منصوبے پر کچھ تحفظات رکھتا ہے، سِی پیک کے کچھ روٹس کو بھارت متنازعہ کہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں