پشاور اور درہ آدم خیل میں پولیس کی کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک

پشاور (ڈیلی اردو) پشاور اور درہ آدم خیل میں پولیس و حساس اداروں نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، ذرائع کے مطابق پولیس پارٹی کو دیکھ کر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے دوران تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ کارروائی کے دوران اسلحہ و بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد پولیس پر حملوں اور گزشتہ رات بڈھ بیر پولیس موبائل پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں