خیبر میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار زخمی

باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں دہشت گردوں نے پولیس جوائنٹ چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق باڑہ کے پہاڑی علاقے چورہ میں پولیس اور ایف سی کی جوائنٹ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، اس دوران پولیس کے جوانوں نے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے کے دوران ایک اہلکار مسعود زخمی ہوگیا، جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس دورا ن دہشت گرد فرار ہوگئے، جن کی تلاش کیلئے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں