3

خیبر: باڑہ میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سےسی ٹی ڈی اہلکار ہلاک

باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکار کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی اہلکار انعام اللہ وزیر دفتر سے گھر جارہا تھا کہ ملک دین خیل کے قریب کوہی ایریا کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے مقتول اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں