ڈی آئی خان (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ہتھالہ کی حدود ٹکواڑہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہو گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ ٹکواڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایکس سروس مین پولیس اہلکار نذر خان ہلاک ہوگئے ہیں جن کی لاش کو مفتی محمود ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان: تھانہ ہتھالہ کی حدود میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل نذر خان شہادت کے عظیم مرتبے پر فائر ہو گئے pic.twitter.com/kitFnmlHu4
— KP Police (@KP_Police1) September 18, 2023
پولیس ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ نذر خان نیشنل بنک کلاچی برانچ میں بطور سیکورٹی گارڈ تعینات تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان ارتکاب جرم کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ذمہ داری قبول کرلی۔
ڈیرہ اسماعیل خان: کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے پولیس اہلکار نذر خان پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔#DIKhan #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) September 18, 2023
ترجمان محمد خراسانی نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار خفیہ اہلکار کے طور پر بھی کام کرتا تھا جوکہ طالبان کو مطلوب تھاـ