کوہلو میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد

کوہلو (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز فورس اور حساس اداروں کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ضلع کوہلو کے علاقے سوراف نالہ میں لیویز فورس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحے اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان ضلع کوہلو کے علاقے سوراف نالہ میں لیویز اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی دوران آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے سکیل راونڈ 2500 گولیاں، راکٹ لانچر جی سیون کے 14 گولے، آر پی جی سیون گن 2 عدد، 10۔7 گن 170 ہینڈ گرینیڈ 5 اینٹی ٹینک مین 1 عدد،
اینٹی پرسنل مین 1 عدد، ویپن جیتری گن 3 عدد، Bm گن 1 بی ایم 12 گولہ 1 عدد برآمد کرلیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں