سابق وزیراعظم نوازشریف ضمانت ملنےکے بعد جیل سے رہا، جاتی امرا پہنچ گئے

لاہور (ڈیلی اردو) سابق وزیراعظم نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل سے ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت پررہائی کا کا پروانہ جاری کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر کوٹ لکھپت جیل سے باہر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور نعرےبازی کر رہی ہے۔

نوازشریف کی رہائی کےموقع پرکوٹ لکھپت جیل کےباہرسکیورٹی کےسخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف3ماہ تک کوٹ لکھپت جیل میں قید رہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہو کر جاتی امرا پہنچ گئے ہیں۔

نواز شریف کوٹ لکھپت جیل لاہور سے جاتی امرا کے لیے روانہ ہوگئے ہیں جہاں شہباز شریف اور دیگر خاندان کے افراد نواز شریف کا استقبال کریں گے۔

نواز شریف کے استقبال کرنے کے لیے رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھیں۔

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 6 ہفتوں کے لیے طبی بنیادوں پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں دی۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔جیل حکام کو سپریم کورٹ کی طرف سے رہائی کے آرڈر پہنچا دیے گئے۔

نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کے فیصلے کے بعد مچلکے جمع ہونے پرسپریم کورٹ نےسابق وزیراعظم کی رہائی کے احکامات جاری کئے۔

سپریم کورٹ نےسپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت لاہورکو اپنے احکامات میں نواز شریف کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔ان کی رہائی کی خبر سامنے آنے پر کارکنوں کی بڑی تعداد کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں