کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔
کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ بائی پاس روڈ پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار غلام مرتضٰی کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق اہلکار کو اس وقت نشانہ بنایا، جب وہ گھر سے موٹر سائیکل پر ڈیوٹی دینے جا رہا تھا۔#Quetta #Balochistan #Pakistan pic.twitter.com/LLiKCHbJkl
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) November 20, 2023
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ بائی پاس روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کا نشانہ بنایا۔
پولیس اہلکار کی شناخت غلام مرتضٰی کے نام سے ہوئی ہے، انہیں اس وقت نشانہ بنایا، جب وہ گھر سے موٹر سائیکل پر ڈیوٹی دینے جا رہا تھا۔ فائرنگ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
Police constable Ghulam Murtaza was martyred in a firing incident near Hana By_pass outskirts of the provincial capital #Quetta #Balochistan pic.twitter.com/Wkx16XPMTd
— ???????? (@Info_Balochistn) November 20, 2023
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے موقع سے شواہد اکھٹے کیے، پولیس کے مطابق بظاہر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے۔