فلسطین اسرائیل تنازعے کا دو ریاستی حل ہی اس کا بنیادی حل ہے: چین

بیجنگ (ڈیلی اردو) چین نے ایک بار پھر کہا ہے کہ فلسطین اسرائیل تنازعے کا دوریاستی حل ہی اس کا بنیادی حل ہے اور کوئی بھی نیا اقدام اس مقصد کے حصول کے لئے ہونا چاہئے۔

چین کے نمائندے HAITAO WU نے اقوام متحدہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مشق وسطیٰ امن عمل میں پیشرفت کیلئے بین الاقوامی اتفاق رائے میں بعض مسائل کا سامنا ہے۔

چینی نمائندے نے اسرائیل پر مقبوضہ علاقوں میں یہودیوں کیلئے گھروں کی تعمیر، فلسطینیوں کے گھر مسمار کرنے کے عمل اور فلسطینی املاک کی توڑ پھوڑ فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کے خاتمے پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں