نواز شریف کی راتوں رات رہائی کا معاملہ، سپریم کورٹ کے 2 ملازم معطل

اسلام آباد (ڈیلی اردو) سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت اور کوٹ لکھپت جیل سے راتوں رات رہائی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے دو ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے دونوں ملازمین کو فیصلہ کی فوری ترسیل کے الزام میں معطل کیا گیا ہے۔ اسلام آباد سے علی اور لاہور رجسٹری سے شہزاد نامی ملازم کو معطل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ملازمین نے عدالتی وقت ختم کے باوجود فیصلہ کی ترسیل کی حالانکہ عدالتی اوقات کار دوپہر ساڑھے تین بجے تک ہیں۔

ضمانت کے فیصلے کی فوری ترسیل سے نواز شریف رات پونے ایک بجے جیل سے رہا ہو گئے تھے۔ ضمانت کا فیصلہ رات نو بجے لاہور بھیجا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں