ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو گیا، شہادتیں مکمل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ساڑھے 3 سال بعد شہادتیں مکمل کرلیں،اس اہم پیشرفت کے بعد اب عمران فاروق قتل کیس فیصلہ کن موڑ میں داخل ہوگیا۔

جمعرات کو  انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں کیس کی سماعت جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔سماعت میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے بتایا گیا کہ تمام دستیاب شواہد عدالت کے سامنے رکھ د یئے ، فی الحال مزید کوئی شواہد موجود نہیں ۔جس پر عدالت نے ملزمان کا بیان قلمبند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم کا بیان کریمنل پروسیجر ایکٹ کی دفعہ 342 کے تحت ریکارڈ کیا جائے گا۔عدالت نے کہا کہ 10 اپریل کو سماعت میں ملزمان کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے سوالنامہ فراہم کیا جائے گا جس کے بعد کیس کی سماعت 10 اپریل تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں