بجلی کی قیمت میں مزید 2 روپے اضافہ کا امکان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اگلے چند ماہ میں بجلی کی قیمت میں مزید 2روپے اضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگلے چند ماہ میں بجلی کی قیمت میں مزید 2 روپے اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیرحکومت سے ٹیرف کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں، آزاد کشمیر کو آئیسکو کے ٹیرف کے مطابق بجلی فراہم کی جائے گی، وفاقی حکومت آزاد کشمیر حکومت کو واٹر چارجز ادا کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں