کراچی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ، پولیس نے دہشتگردوں کے خاکے جاری کر دیئے

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی پولیس نے حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے لیئے کوششیں تیز کردیں۔ تفتیشی حکام نے حملوں میں ملوث دہشتگردوں کے خاکے جاری کر دیئے۔

شہر میں حالیہ دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ممکنہ طور یہ چہرے ملوث ہوسکتے ہیں۔ تحقیقاتی اداروں نے چار اہم دہشتگردوں کے خاکے جاری کر دئیے۔

ذرائع کے مطابق خاکے گرفتار دہشتگردوں کی مدد سے تیار کیے گئے ہیں۔ گرفتاری کے لیئے چھاپہ مار کارروائیوں کے لیئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق مولانا مفتی تقی عثمانی سمیت دیگر حملوں میں بھی ممکنہ طورپر یہ ہی گروپ ملوث پایا گیا ہے جبکہ اورنگی ٹاون میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی اس ہی گروپ کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں