کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں نیا گروہ سامنے آ گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں نیا گروہ سامنے آ گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 2019 میں ٹارگیٹ کلنگ کے دو واقعات میں ایک ہی گروہ ملوث نکلا۔ یوسف پلازہ پھل فروش پر فائرنگ اور یو پی موڑ پر گاڑی پر فائرنگ کے واقعات میں ایک ہی ہتھیار استعمال ہوا۔

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں نئے گروہ کے سرگرم ہونے کا انکشاف، سال 2019 میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات میں ایک ہی گروہ کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آ گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یوسف پلازہ پھل فروش پر فائرنگ اور یوپی موڑ پر گاڑی پر فائرنگ کے واقعات میں ایک ہی ہتھیار استعمال ہوا۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ یوسف پلازہ اور یو پی موڑ پر وقوعہ سے ملنے والے خول میچ کر گئے، پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز یوسف پلازہ پر پھل فروش شہزاد قریشی کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ 22 فروری کو یوپی موڑ پر ہائی روف گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس سے نصیب اللہ اور نورعلی جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق دونوں واقعات میں نائن ایم ایم گولیوں کے خول ملے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں