پاکستان ہائبرڈ جنگ جیت گیا ہے: بھارتی کور کمانڈر کا اعتراف

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت کے سابق کور کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے انفارمیشن وار میں بھارت کو پچھاڑ دیا۔ ہائبرڈ جنگ میں پاکستان جیت گیا۔

بھارت کے سابق کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل سید عطاء حسنین نے برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پاک فوج کے ادارے آئی ایس پی آر نے اپنے اقدامات سے کشمیری عوام کو بھارتی فوج اور بھارتی قوم سے دور کر دیا ہے۔ بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشمیری عوام اٹھ کھڑے ہوئے۔

سابق بھارتی کور کمانڈر لیفٹننٹ نے کہا کہ دنیا میں روایتی جنگ کا تصور ختم ہو چکا ہے۔ یہ ہائبرڈ وار کا دور ہے اور اس جنگ میں پاکستان جیت گیا ہے۔ روایتی جنگ سے فتح نہیں ملتی، اس وقت دنیا بھر میں دہشتگردی کی لہر ہے، لوگ ہائی برڈ وار کے تصور سے واقف نہیں۔

سابق بھارتی جنرل نے مزید کہا کہ امریکا نے میڈیا وار سیکھنے میں 18 سال لگائے جبکہ پاکستان نے معلومات نشر کرنے میں انتہائی پیشہ وارانہ مہارت دکھائی۔ آئی ایس پی آر نے ثابت کردیا کہ ہائبرڈ جنگ میں میڈیا سب سے بڑا ہتھیار ہوتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں