3 ماہ میں ایک ہیلی کاپٹر سمیت 8 بھارتی جنگی جہاز گر کر تباہ، 4 پائلٹ ہلاک

اسلام آباد (رپورٹ: شبیر حسین طوری) بھارتی فضائیہ کا مگ 27 طیارہ راجستھان کے علاقے سروہی میں گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر فورس کا ایک پائلٹ والا طیارہ مگ 27 یو پی جی نے راجستھان کے شہر جودھ پور میں واقع ایئر بیس سے معمول کے مطابق اڑان بھری اور کچھ ہی دیربعد طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ زمین بوس ہونے سے قبل پائلٹ اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران بھارتی فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر سمیت 8 طیارے حادثات کی نذر ہوچکے ہیں

28 جنوری کو بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارہ ” جیگوار “ نے گورکھ پور سے معمول کی پرواز بھری تاہم اچانک فنی خرابی کا شکار ہو گیا تاہم پائلٹ نے خود کو جہاز سے ایجیکٹ کر لیا اور طیارہ اتر پردیش کے شہر کوشن نگر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

یکم فروری کو بھارت کے شہر بنگلورو میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ میراج 2000 بنگلورو کے ایچ اے ایل ایئر پورٹ پر گر کر تباہ ہوا اور حادثے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

19 فروری 2019 کو بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ائیرشو کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوئے۔جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔

27 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیاروں کو نشانہ بنایا تھا جس میں سے مگ 21جنگی طیارہ تباہ ہو کر آزاد کشمیر میں گرا تھا اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو شہریوں نے پکڑ کر پاکستان کے سیکیورٹی فورسز کے حوالہ کردیا جبکہ دوسرا جنگی جہاز مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا۔

27 فروری کو بھارتی جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا ہہ حادثے مقبوضہ کشمیر کے مرکز سری نگر کے علاقے بڈگام میں پیش آیا تھا۔ حادثے میں ایک پائلٹ اور ایک عام شہری سمیت 7 بھارتی افسران ہلاک ہوئے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی فوج نے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو پاکستان ہیلی کاپٹر سمجھ کر مار گرایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے ہیلی کاپٹر کو میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹر پر متعدد میزائل داغے گئے۔ ہیلی کاپٹر کو اسرائیلی میزائلز سے تباہ کیا گیا۔

https://twitter.com/KashmirIntel/status/1112311532438773761?s=19

8 مارچ کو بھارت کا جنگی طیارے مگ 21 نے راجھستان میں واقع ایئر بیس سے معمول کے مشن پر اڑان بھری اور کچھ ہی دیر بعد ایک پرندہ جہاز سے ٹکرایا جس کے باعث وہ تباہ ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں