آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 4 اپریل کو دفاعی کمیٹی کو بریفنگ دیں گے

اسلام آباد (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 4 اپریل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بریفنگ دیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی امجد خان کی سربراہی میں 4 اپریل کو جی ایچ کیو کا دورہ کرے گی جہاں آرمی چیف دفاعی کمیٹی کو کنٹرول لائن، ورکنگ باونڈری اور انٹرنیشنل بارڈرز کی صورت حال پر بریفنگ دیں گے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفد میں طاہر صادق، چوہدری فرخ الطاف، سید فیض الحسن، برجیس طاہر، اعجاز احمد شاہ، ریاض الحق، محمد خان ڈاہا، اورنگزیب کھچی، عالم داد لالیکا، ریاض حسین پیرزادہ، غوث بخش مہر، خورشید احمد جونیجو، امر علی مگسی، جمیل احمد خان، سید امین الحق، صلاح الدین ایوبی، روبینہ عرفان اور رمیش کمار شامل ہیں۔ وزیر دفاع پرویز خٹک کو بھی طلب کیا گیا ہے ۔ وہ دونوں قائمہ کمیٹیوں کے سابق رکن رہ چکے ہیں۔

بریفنگ کے دوران قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کو بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزیوں پر پاک فوج کے جوابی اقدام کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور جی ایچ کیو سمیت مسلح افواج کے امور پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

آرمی چیف کی بریفنگ کے بعد کمیٹی اراکین یادگار شہدا پر بھی حاضری دیں گے جب کہ قومی اسمبلی کی 21 رکنی کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے اراکین شامل  ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں