بھارت اور اسرائیل مسلمانوں پر حملے کر رہے ہیں: شہریار آفریدی

اسلام آباد (مفتاح مروت) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اب جاگ چکی ہے، پاکستان سب مسلمانوں کی آواز بنے گا، سب کو اپنی ذات کے بجائے پورے ملک اور عوام کا سوچنا ہوگا۔

وزیرمملکت برائے داخلہ نے یوتھ سمٹ سے دھواں دھار خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر مذہب کے ماننے والوں کو برابر حقوق دینے کا اعلان، نوجوانوں کو ایک دوسرے پر تنقید کے بجائے محنت کرنے کا پیغام دیا۔

ہماری سوچ محدود ہو چکی ہے جو اپنی ذات تک رہ گئی ہے۔ آئیں آج عہد کرتے ہیں کہ اللہ کی طرف سے ہر آزماش کا سامنا صبر و شکر سے کریں گے روز قیامت تا کہ شرمندہ نہ ہونا پڑے۔ آل محمدؐ کے ساتھ جو کچھ ہوا تب لوگ سوئے رہے۔ ہمارے رسولؐ نے فرمایا کہ تحقیقات کے بغیر بات کرنا جھوٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ یہود و نصارہ آج ہماری نسلوں کو بھکا رہئے ہیں، غلط راستے پر ڈال رہے ہیں۔

شہریار آفریدی نے کہا بھارت اور اسرائیل مسلمانوں پر حملے کر رہے ہیں، مودی باز نہ آیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی معدنیات سے مالا مال اسلامی ممالک آج بھی ڈر میں ہیں، 57 اسلامی ممالک میں اتنی ہمت نہیں کہ سفیر کو بلا کر جواب طلب کر سکیں۔

شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن، ملاوٹ، دھوکا، فریب، ظلم، زیادتی عام ہو تو پھر خیر کی توقع کیسی ہوسکتی ہے۔

وزیر مملکت داخلہ نے دو ٹوک کیا کہ قوم اب اپنے فیصلے خود کرنے کی ٹھان چکی ہے، نہ کسی سے جنگ چاہتے ہیں، نہ ہی کیس کا خوف ہے، ہمسایہ ہونے کی وجہ سے بھارت کی عزت کریں گے، بھارت پاکستان کو ہلکا لینے کی حماقت کبھی نہ کرے۔

وزیرمملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہے، واپس آئے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کل ہمارے جذبے کو نجانے کیا ہو گیا ہے کہ ہم جیتے ہوئے میچ ہار رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی تقریر کے اختتام پر پاک فوج کے حق میں نعرہ لگوایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں