حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمیتیں پھر بڑھا کر عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) عمران خان واحد حکمران ہیں جو زبان کے پکے ہیں۔ اقتدار سے قبل عمران خان نے 126 دن کے دھرنے میں کہا تھا میں رولاؤں گا۔ آج عوام رو رہی ہے اور کہے رہی ہے کہ تبدیلی کے نعرے نے اُن کی زندگی عذاب بنا دی

تبدیلی سرکار نے نئے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بے پناہ اضافہ کر دیا۔ تبدیلی سرکار نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جب کہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کی تیل میں فی لیٹر 3 روپے اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا

پیٹرول کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 99 روپے 34 پیسے پر پہنچ گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی تجویز کی تھی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے مارچ میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 75 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں