شمالی وزیرستان میں دستی بم حملوں میں 7 افراد زخمی

میرانشاہ (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں دو دستی بموں کے دھماکے کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا اور راہگیر زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں 2 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ زخمیوں کو میرعلی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں عید ملی خان، صابر اللہ، فضل مولا، مراد اللہ، دین فراز، فیضانِ اللہ اور مراد علی خان شامل ہیں۔

پولیس زرائع کے مطابق علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈی ایس پی سرکل میرعلی کی نگرانی بھاری نفری پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

دھماکے کے بعد میر علی بازار کو بند کرا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نےحملےکی تحقیقات شروع کردی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں