کوئٹہ میں 50 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

کوئٹہ (ڈیلی اردو) مختلف کالعدم تنظیموں کے 12 کمانڈرز سمیت 50 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں کالعدم تنظیموں کے 12 کمانڈرز سمیت 50 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے، ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کا تعلق بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے) اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی( یو بی اے) سے ہے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کاکہناتھاکہ دشمن کا راستہ چھوڑ کر وطن کی ترقی کے لئے لوٹنے والوں کو خوش شدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دشمن نے بلوچستان کے معصوم عوام کو بہکا کر وطن کے خلاف استعمال کیا، بھٹکے ہوئے لوگوں کو پیغام دیتا ہوں کہ اغیار کے بہکاوے میں نہ آئیںپاکستان خطے کا اہم ملک ہے ہمارے ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں