صومالیہ: موغادیشو میں دھماکا، 5 افراد ہلاک، 20 افراد زخمی

موغادیشو (ڈیلی اردو) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بم دھماکے سے 5 افراد ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور نے یورو کپ کا فائنل دیکھنے والے افراد پر حملہ کیا، دھماکہ ایوان صدر سے قریب ہوا، بم کار میں نصب تھا۔

بم حملے میں 10 کاریں تباہ ہوگئیں، قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے میں متاثر تمام زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب صومالیہ کے عسکریت پسند گروپ الشباب نے دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں