مریضوں کو مفت ادویات فراہم نہیں کی جا سکتیں: وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین نے تمام مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایمرجنسی اور اسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کو ہی دوا فراہم کی جائے گی۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی تمام مریضوں کودوائیں فراہم کرنےسے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اگر سارا بجٹ بھی لگادیں تب بھی آؤٹ ڈور کے تمام مریضوں کو دوا فراہم نہیں کی جاسکتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسپتال میں زیر علاج مریضوں کو ادویات فراہم کرنے کی صمہ داری حکومت کی ہے، ایمرجنسی، لیبر روم کے مریضوں کو ادویات مفت فراہم کی جائیں گی جبکہ او پی ڈی میں آنے والے مریض مفت دوا ملنے کی کوئی امید نہ رکھیں۔

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ’ڈالر کی قیمتیں بڑھنے اور روپے کی قدر کم ہونے کی وجہ سے ادویہ ساز کمپنیوں نے ریٹ بڑھا دیے‘۔

یاد رہے کہ چار روز قبل وزیرصحت پنجاب نے ایک مراسلہ جاری کیا تھا جس میں تعلیمی قابلیت پر پورا نہ اترنے والے سرکاری اسپتالوں میں تعینات ملازمین کو ڈاکٹرز کے گاؤن نہ پہننے کی ہدایت کی گئی تھی۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے تمام سرکاری اسپتالوں کو مراسلہ جاری کیا گیا۔ جس میں ہدایت کی گئی تھی کہ تعلیمی قابلیت پرپورا نہ اترنےوالے ڈاکٹرز آئندہ ڈیوٹی اوقات میں گاؤن نہیں پہنیں گے۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ جعلی افراد مریضوں کے سامنے خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتے اور سرکاری اسپتال کے علاوہ پرائیوٹ کلینک میں بھی علاج کروانے پر قائل کرتے ہیں جہاں غریب مریضوں سے ٹیسٹوں یا معائنے کی ناجائز فیس وصول کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں