اوگرا نے اپریل کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) اوگرا نے اپریل کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کر تے ہوئےرواں ماہ اپریل کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پٹرول،ایل این جی اور بجلی کے بعد اب درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نمبر بھی آ گیا ہے، سوئی ناردرن اور سدرن کے لیے گیس کی قیمت میں 0.27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

سوئی ناردرن کے لیے گیس کی قیمت10.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت 10.52 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں