’ایرانی میزائل مار گرائے جائیں‘ صدر بائیڈن کا امریکی فوج کو حکم

واشگٹن(ڈیلی اردو)وائٹ ہاؤس کے مطابق، امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے امریکی فوج کو حکم دیا ہے کہ ایران کے حملوں کے خلاف اسرائیل کی مدد کی جائے اور ایران کی طرف سے میزائلوں کو مار گرایا جائے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر ایک سو سے زیادہ بیلسٹک میزائیل داغے ہیں۔

اخبار کے مطابق ان میزائیل حملوں کے نتیجے میں ابھی تک اسرائیل میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

روی او اے کے رپورٹر ہریندر مشرا نے یروشلم سے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے عوام کو بم شیلٹروں سے نکلنے کی اجازت دے دی ہے، اور میزائل حملہ ختم ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں