23

خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں میں طلبہ پر پی ٹی ایم سے تعلقات رکھنے پر پابندی عائد

پشاور(ڈیلی اردو) ہائر ایجوکیشن کمیشن خیبر پختونخوا نے تمام جامعات اور طلبہ کو کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے ساتھ تعلقات رکھنے سے منع کردیا ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پشتون تحفظ موومنٹ کو کالعدم قرار دینے کے بعد ہائر ایجوکیشن کمیشن خیبر پختونخوا نے صوبے کی تمام جامعات اور طلبہ کو کالعدم تنظیم کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق اور روابط رکھنے سے منع کردیا ہے ۔اس سلسلے میں اس سلسلے میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت کی جانب سے پشتون تحفظ موومنٹ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیاگیا تھا ۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں