77

اورکزئی میں پولیو ٹیم پر حملہ، 2 پولیس اہلکار ہلاک، 3 حملہ آور بھی مارے گئے

پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی کے علاقے ڈبوری بادان کلے میں مسلح افراد کی جانب سے پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

ضلع اورکزئی کے پولیس ترجمان محمد موسی نے بی بی سی کے نامہ نگار عزیز اللہ خان سے بات کرتے ہوئے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔ تاہم اُن کے مطابق پولیس اور ایف سی کی جوابی کارروائی میں تین حملہ آور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

ڈی ایس پی محمد رحیم کے مطابق پولیس اور فرنٹئیر کور کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں