وزیراعظم نیتن یاہو کا غزہ کی یہودی آبادیوں کو اسرائیل میں شامل کرنے کا اعلان

تل ابیب (ڈیلی اردو) وزیراعظم نیتن یاہو نے حالیہ انتخاب میں کامیابی کی صورت میں غزہ پٹی کی یہودی بستیوں کو اسرائیل میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیابی اور حکومت قائم کرنے کی صورت میں ان کی حکومت پہلی فرصت میں مقبوضہ غزہ پٹی کے علاقے میں موجود یہودی بستیوں کو اسرائیل کا حصہ قرار دے دی گی۔

اسرائیل میں الیکشن 9 اپریل کو منعقد ہورہے ہیں اور کرپشن الزامات میں پھنسے وزیراعظم نیتن یاہو کے پاس دوسری بار منصب سنبھالنے کے لیے کارکردگی نام کی کوئی چیز نہیں اس لیے وہ مسلمان دشمن عزائم کا اظہار کر کے یہودی ووٹرز کو متوجہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک چینل سے گفتگو میں بھی نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل کی حاکمیت برقرار رکھنے کے لیے ہر اقدام اٹھائیں گے، جیسے جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں فلسطینی بستیوں پر قابض اسرائیلی فوج کے حملوں میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں