12

اسرائیل کا شمالی لبنان میں کارروائی، حزب اللہ کا اہم کمانڈر ہلاک

تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے کمانڈر ابو علی ردا کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پیر کے روز اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو علی ردا شمالی لبنان میں ایک فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔ تاہم اسرائیل کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ حملہ کب کیا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ابو علی ردا جنوبی لبنان میں اسرائیلی فورسز پر راکٹ اور ٹینک شکن میزائل حملوں کی نگرانی کرتے تھے۔

تاحال حزب اللہ کی جانب سے اس پر کوئی تنصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں