21

جنوبی وزیرستان میں گاڑی پر راکٹ سے حملہ، سی ٹی ڈی اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک

وانا (ل م) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اعظم میں گاڑی پر راکٹ حملے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ گزشتہ رات وانا اعظم ورسک روڈ پر دژہ غونڈئی کے علاقے میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق، گاڑی کو پہلے راکٹ لانچر سے نشانہ بنایا گیا بعد میں کلاشنکوف سے فائرنگ کی گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں دو شہری مصطفیٰ اور یونس، اور ایک سی ٹی ڈی اہلکار عثمان شامل ہیں۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کا تعلق وزیر قبائل سے تھا تاہم تاحال واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان میں گزشتہ ماہ ایک ہی خاندان کے چار افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کئے گئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں