14

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، حافظ گل بہادر گروپ کے 6 دہشت گرد ہلاک

میرانشاہ (ل و) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

ڈیلی اردو کو سیکورٹی حکام نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں کھیتو دریا کے قریب حافظ گل بہادر گروپ کے خلاف سیکورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار برآمد ہوئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں