17

ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ نوجوان کی ٹارگٹ کلنگ

ڈی آئی خان (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شیعہ نوجوان کو ہلاک کردیا۔

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق کلاچی کے علاقے کوٹ دولت کے علاقے میں سید مظہر حسین شاہ نامی نوجوان اپنی اراضی میں لکڑیاں جمع کیلئے گیا ہوا تھا تاہم بعد ازاں کلاچی کے علاقہ کوٹ دولت کے زمینوں سے سید مظہر حسین شاہ کی لاش برآمد ہوئی جس کو فوری طور پر کلاچی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر تصدیق ہوئی کہ مظہر حسین کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی تاہم مقدمہ درج نا سکا۔

ذرائع کے مطابق سید مظہر حسین شاہ کچھ ہفتے قبل کلاچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے والے اشفاق حسین کے رشتہ دار ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں