وائس آف شیعہ مسنگ پرسنز کا لاپتہ عزاداروں کی بازیابی کیلئے دھرنے دینے کا اعلان

کراچی (ڈیلی اردو) خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کی جانب سے آج گلبہار کراچی میں اہم میٹنگ منعقد ہوئی جسمیں تمام شیعہ مسنگ پرسنز کی فیملیز شریک تھی۔ ایک طرف ہماری نسل کشی جاری ہے اور انکے قاتل آزاد ہیں، جبکہ دوسری طرف حساس اداروں کے ذریعے شیعہ آپریشن کر کے ہمارے عزاداروں پر جھوٹے مقدمات قائم کرکے میڈیا ٹرائیل کیا جارہا ہے۔

کراچی میں ایک ہفتے میں 20 شیعہ جبری گمشدگی کا شکار کر دیئے گئے ہیں۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ کھلے عام انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے اور انسانی حقوق کے اداروں نے میڈیا و قانون کی طرح اپنی آنکھوں پر پٹی باندھی ہوئی ہے۔ آرٹیکل 10 کو سلیمانی ٹوپی پہنا کر ملک سے غائب کردیا گیا ہے جس پر سندھ بار کونسل بھی خاموش ہے۔

وائس آف شیعہ مسنگ پرسنز نے اعلان کیا کہ اگر لاپتہ عزادار جلد رہا نہیں کئے گئے اور شیعہ کے خلاف جاری آپریشن بند نا کیا گیا تو احتجاجی دھرنے شروع کردیئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں