کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع دُکی میں زیر تعمیر ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے قریب کرش پلانٹ کیمپ سے 3 مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) دکی ہمایوں خان ناصر کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے مزدوروں کے کیمپ پر حملہ کیا اور وہاں موجود جنریٹرز اور مشینری کو بھی نذر آتش کردیا۔
رپورٹ کے مطابق کرش پلانٹ دکی سے چمالنگ تک سڑک بنانے والی کمپنی کا ہے، شر پسندوں کی جانب سے اغوا مزدوروں میں نصیب اللہ، نور محمد اور حکمت اللہ شامل ہیں۔
واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مغوی مزدوروں کی تلاش شروع کردی۔